آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات


آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد، وزیر دفاع اور وزارتی کونسل کے نائب صدر شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے یہ ملاقات ریاض میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے پاکستان کے آرمی چیف کی ملاقات میں سعودی اتحاد،یمن جنگ اور خطے کے تازہ ترین مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور  لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری