شیخ عیسٰی قاسم دوسرے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل


شیخ عیسٰی قاسم دوسرے آپریشن کے بعد آئی سی یو منتقل

بحرینی عوام کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو دوسری سرجری مکمل ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی عوام کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو دوسری سرجری مکمل ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت الوفاق نے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ بحرینی حکام شیخ عیسیٰ قاسم کو انتہائی خراب صحت کے باوجود اسپتال منتقل کرنے میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جو ان کے لئے جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت اس وقت سے کافی خراب چلی آ رہی تھی جب سے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی شہریت جون2016میں منسوخ کر کے ان کے آبائی علاقے الدراز میں ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔

گزشتہ سال مئی میں ان کے گھر کے باہر اظہار یکجہتی کے لئے پرامن دھرنا دینے والوں پر بحرینی سیکورٹی فورسز کے خونی حملے کے بعد شیخ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کر کے انہیں نظر بند کردیا گیا تھا اور ان کو اپنے معالجین سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی جس کے باعث ان کی صحت اب انتہائی ناگفتہ بہ ہو گئی ہے۔

بحرینی عوام کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہروں کے بعد آل خلیفہ حکومت مجبور ہوگئی کہ وہ شیخ عیسٰی قاسم کو اسپتال منتقل کرے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری