صہیونی فوج کی فائرنگ سے 20 نہتے فلسطینی مسلمان شدید زخمی


صہیونی فوج کی فائرنگ سے 20 نہتے فلسطینی مسلمان شدید زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 20 نہتے مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جمعہ کو صہیونی فوج کی فائرنگ سے مزید 20 نہتے فلسطینی مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مسلمان نماز جمعہ کے بعد امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے، فلسطینی پرچم تھامے ہزاروں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکی پرچم نذر آتش کئے اور بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیا۔

صہیونی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 نہتے فلسطینی مسلمان شدید زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمسلم دنیا اور عالمی اداروں کی مخالفت کے باوجود مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اعلان کے خلاف پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں زبردست مظاہرے کئے گئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری