ڈی آئی خان | تکفیری دہشتگرد کس طرح دن دیہاڑے امام بارگاہ کے متولی کو شہید کرتے ہیں؟ + ویڈیو


ڈی آئی خان | تکفیری دہشتگرد کس طرح دن دیہاڑے امام بارگاہ کے متولی کو شہید کرتے ہیں؟ + ویڈیو

ملک دشمن تکفیری عناصر ڈیرہ اسماعیل خان میں دن دیہاڑے امام بارگاہ کے متولی کو گولیاں مار کر شہید کرتے ہیں جبکہ حسب سابق روکنے اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک دشمن تکفیری دہشت گردعناصرنے ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کے متولی کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ شاہین میں امام بارگاہ کے متولی مطیع اللہ کوتکفیری دہشت گردوں نے سرعام گولیاں مار کرشہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ  دو ہفتوں کے درمیان دہشت گردی کا دوسرا واقعہ خیبرپختونخواہ کی ’’مثالی پولیس‘‘ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یاد رہے کہ  محکمہ پولیس کی غفلت کے باعث ڈی آئی خان ملت تشیع کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ 

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر کا کہنا ہے کہ ملت تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہے بلکہ پولیس کے ناروا رویے سے اذیت میں بھی مبتلا ہے، دہشت گرد ہماری لاشیں گرا رہے ہیں اور متعلقہ پولیس الٹا ہمارے ہی لوگوں کو ہراساں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرز حکومت ہمارے لیے کسی طور قابل قبول نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کی سرکوبی اور ملت تشیع کے تحفظ کے لیے حکومت کو اپنا آئینی کردار موثر انداز میں ادا کرنا ہو گا۔دہشت گردی کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اورجب تک دہشت گردوں کے فکری رہنماؤں اور سہولت کاروں کو قانون کے شنکجے میں نہیں کسا جاتا تب تک دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے امام بارگاہ حضرت غازی عباس علمدار (ع) کے متولی مطیع اللہ کو شہید کر دیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شہید کو چھ گولیاں ماری گئیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک راہگیر محمد جان زخمی ہوا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پہ آچکی ہے، جس میں دو موٹر سائیکل پہ سوار چار دہشتگردوں نے مطیع اللہ کو پیچھے سے فائرنگ کرکے شہید کیا اور ایک حملہ آور نے انتہائی دیدہ دلیری سے شہید کی جیبوں میں سے قیمتی سامان بھی نکالا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری