انسانی حقوق کے کارکنوں کی مہم بن سلمان کے دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کا سبب


انسانی حقوق کے کارکنوں کی مہم بن سلمان کے دورہ برطانیہ ملتوی ہونے کا سبب

برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک میں فعال انسانی حقوق کے کارکنوں کی بن سلمان مخالف مہم کے سبب عوام اور قانون دانوں نے سعودی ولی عہد کے لندن دورے کی شدید مخالفت کی ہے جس کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ لندن ملتوی ہو گیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد کا دورہ برطانیہ جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں انجام پانے والا تھا جو برطانوی عوام کی شدید مخالفت اور قانون دانوں کے مطالبے پر ملتوی کر دیا گیا۔

جہاں انسانی حقوق کے فعال کارکنوں کی جانب سے یمن میں سعودی مظالم کیخلاف مہم کا عوام پر نہایت اثر رہا وہیں برطانوی پارلیمنٹ کے سترہ اراکین نے وزیراعظم تھریسامئے کے نام اپنے ایک مراسلے میں ان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سعودی ولی عہد کا دورہ لندن منسوخ کردیں۔

برطانیہ کے ان اراکین پارلیمنٹ نے سعودی ولیعہد کو جنگ یمن کا خطرناک مجرم قرار دیا کہ جس کے نتیجے میں یمن میں اتنا بڑا انسانی المیہ رونما ہوا۔

ان اراکین پارلیمنٹ نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب میں ستر فیصد سے زائد سزائے موت، محمد بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سعودی ولیعہد کے دورہ لندن کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری