سیستان و بلوچستان | پاک ایران کے سرحدی علاقے میں روایتی میلہ کا انعقاد + تصاویر

ایران کے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقے میرجاوہ کے ادارہ کھیل اور جوانان کے صدر نے کہا: "عشرہ فجر کی مناسبت سے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے "پشت ریگ" میں روایتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔"

سیستان و بلوچستان | پاک ایران کے سرحدی علاقے میں روایتی میلہ کا انعقاد + تصاویر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقے میرجاوہ کے ادارہ کھیل اور جوانان کے صدر ارباب زھی نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ مقامی ادارہ کھیل اور جوانان کے زیر اہتمام ایران کے پاکستان کیساتھ سرحدی علاقے پشت ریگ میں منعقد ہوا جس میں آس پاس دیہاتوں کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ارباب زھی نے کہا کہ شرکاء نے اس موقع پر مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جبکہ میلے کے اختتام پر فاتح ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری