ایران کا اسلامی انقلاب ۔۔۔ ترقی و پیشرفت کی طرف گامزن - 4


ایران کا اسلامی انقلاب ۔۔۔ ترقی و پیشرفت کی طرف گامزن - 4

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی اور آپ کے جانشین آیت الله سید علی خامنه ای دونوں نے سامراج اور استعمار کی حقیقت کو دنیا پر روشن کیا هے اور بہت سے علاقوں بالخصوص مغربی ایشیا میں سامراج  دشمنی کی بنیادیں فراہم کرنے میں ایران کا کردار بہت نمایاں ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: ایران کے اسلامی انقلاب کی سامراج و استعمار دشمنی اس بات کا باعث بنی که فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور بحرین وغیره میں  سامراج و استعمار مخالف بلاک استقامتی بلاک کے نام پر معرض وجود میں آیا. ان ممالک میں امریکه، اسرائیل اور اسکے  ایجنٹوں کے خلاف دشمنی و نفرت ، بنیادی طور پر ایران کے اسلامی انقلاب کا هی نتیجه هے۔

فلسطین میں حماس، جهاد اسلامی جیسی تنظیمیں وجود میں آئیں جو اسرائیل کے خلاف جنگ اور مزاحمت کو اپنی سرزمین کی  حفاظت کا واحد زریعه سمجھتی هیں. پی ایل او جیسی تنظیموں کے ماضی کی پالیسیاں اس بات کو ثابت کرتی  هیں که ساز باز مذاکرات مسئله کا حل نهیں اور غاصب صهیونی حکومت مذاکرات اور سازباز کے زریعے  فلسطینی مطالبات کو ماننے کے لیے تیار نهیں هے اور فلسطینیوں  کے غصب شده حقوق مذاکرات سے نهیں بلکه مذاحمت اور استقامت سے هی واپس لیے جا سکتے هیں.

صهیونی حکومت نے اپنی ماضی کی کارکردگی اور مختلف مذاکرات کے نتیجے میں  اس بات کو ثابت کر دیا هے که وه کسی معاهدے اور قانون پر عمل  درآمد کرنے والی حکومت نهیں هے . اسکا واحد هدف فلسطین  پر مکمل قبضه هے. غاصب صهیونی حکومت فلسطینیوں کے علاقوں پر قبضے کر کے آئے روز نهتے فلسطینیوں کو قتل ، زخمی اور گرفتار کر رهی هے. لاتعداد فلسطینی  اپنی سرزمین کو ترک کر کے مهاجر بننے پر مجبور هیں اور ایک بڑی  تعداد کئی عشروں   سے مهاجر کیمپوں میں زندگی کے دشوار ایام گزار رهی هے.

مقبوضه فلسطین کے فلسطینیوں نے جهاد، استقامت اور مبارزے کا راسته اختیار کیا هوا هے اور ایران اسکو  انسانی اور اسلامی مسئله سمجھتے هوئے فلسطینیوں کا ساتھ دے رها هے یهی وجه هے که فلسطین کی جهادی تنظیم حماس کے  سربراه اسماعیل ھینه نے گزشته دنوں  اپنے ایک خط میں رهبر انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنه ای کا فلسطینی کاز کی بھرپور  اور بے دریغ حمایت پر اسلامی جمهوریه ایران کا شکریه ادا کیا هے.

حزب الله لبنان بھی  اس وقت غاصب صهیونی حکومت کے لیے ایک  ڈراونے خواب  میں تبدیل هو چکی هے. حزب الله لبنان نے غاصب صهیونی حکومت کے توسیع پسندانه اهداف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی هیں. حزب الله بھی  1981 میں ایران کے اسلامی انقلاب کے سامراج مخالف افکار و نظریات سے متاثر هو کر  معرض وجود میں آئی . حزب الله نے ایک طویل جدوجهد اور بے مثال قربانیوں اور ایثار کے بعد 2000 میں غاصب صهیونی حکومت کو لبنان سے نکال باهر کیا. ناقابل تسخیر هونے کا دعوی کرنے والی صهیونی حکومت 2006 کے تینتیس  روز ه جنگ میں حزب الله کے  هاتھوں بری طرح شکست سے دوچار هوئی  . حزب الله جسے ایران کی هر طرح کی حمایت حاصل هے اس وقت دوسری اقوام کے لیے ایک آئیڈیل  اور نمونے میں تبدیل هو چکی هے . حزب الله  کا لبنان  اور اسکے باهر بھی اثر روسوخ  بڑھتا جا رها هے. حزب الله کے مجاهدین نے شام  میں امریکی سعووی   اور دیگر تکفیری طاقتوں کی حمایت پر  مشتمل دهشت گرد گروه داعش اور اسکے اتحادیوں کو ناکوں چنے  چبوا دئیے  اس میں کوئی شک نهیں که اس وقت مقاومت اور استقامت کا بلاک خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر چکا  هے.

عراق میں بھی مختلف گروه ایران کے اسلامی انقلاب اور اسکی سامراج مخالف پالیسیوں سے متاثر هو کر سامراج اور استعمار کے خلاف نبردآزما هیں ان میں ایک بهت بڑا نام  شهید باقر الصدر کا هے. شهید باقر الصدر  اور انکی همشیره شهید ه آمنه بنت الهدی نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی جسکے  نتیجے میں  عراقی ڈکٹیٹر  صدام نے دونوں کو شهید کروا دیا تھا.  عراق کی تنظیم اور سیاسی پارٹی مجلس اعلی اسلامی عراق بھی  ایران کے اسلامی انقلاب سے متاثر هو کر سامراج مخالف پالیسی پر گامزن هے. عراق کے اندر اور بھی مختلف  گروه من جمله الحشدالشبعی  ایسے رضاکار گروپ هیں جنهوں نے ایران کے تجربات سے استفاده کرتے هوئے سامراج اور دهشت گردی کے  خلاف مقابلے کے سلسلے کو جاری رکھا هوا هے.

دنیا میں کئی ایسے گروپ اور گروه هیں جو براه راست ایران سے منسلک یا رابطے میں نهیں هیں لیکن ایران کے اسلامی انقلاب کے افکار  و نظریات اور امنگوں سے قلبی وابستگی رکھتے هیں. بحرین کے مسلمان کئی سالوں سے ظلم و ستم  اور آمریت کے خلاف برسرپیکار هیں  اور آل خلیفه جیسی آمرانه اور استبدادی حکومت کے خلاف تحریک کو جاری و ساری رکھے هوئے هیں  یه ایسی حالت میں هے که امریکه اور سعودی عرب جیسی حکومتیں آل خلیفه کی ڈکٹیٹر حکومت کا کھلم کھلا اور بھرپور ساتھ دے رهی هیں. بحرین کی عوام کا اندرونی  اور بیرونی  سامراج کے خلاف قیام اور مبارزه ایران کے اسلامی انقلاب سے لیا هوا ایک پیغام اور راسته هے.

دوسری اقوام جنهوں نے ایران کے اسلامی انقلاب کو مثالی نمونه قرار دیتے هوئے داخلی اور خارجی سامراج کا مقابله جاری رکھا هوا هے  وه یمن کے غیور عوام هیں جن کا شمالی علاقه مدتوں سے مغربی ممالک کے افکار و نظریات کا مرکز رها هے لیکن مغربی طاقتوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس علاقے کے عوام نے ایران کے اسلامی انقلاب سے درس لیتے هوئے سامراج اور استعمار مخالف راستے کا انتخاب کیا هے.

یمن کے غیور عوام گزشته تین سالوں سے سعودی عرب اور اسکے مغربی اور علاقائی اتحادیوں کا بھرپور مقابله کر رهے هیں اور سعوری عرب اور غاصب اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے باوجود یمنی  عوام کی تحریک  روزبروز مضبوط سے مضبوط تر هوتی جا رهی هے. سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے یمنی عوام کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے فضا، سمندر اور زمین هر راستے سے محاصره  کر رکھا هے اور اندھا دھند بمباری سے اس غریب ملک کا انفراسٹریکچر  مکمل طور پر  تباه کر دیا هے اسکے باوجود یمنی عوام کی استقامت  جاری و ساری هے اور وه سعودی عرب کی ڈکٹیشن کو قبول کرنے کے لیے تیار نهیں هیں.

دنیا بھر میں جهاں کهیں بھی مختلف  گروپوں اور جماعتوں نے ایران کے اسلامی  انقلاب کو اپنا آئیڈیل بنایا هے ان سب کی صورت حال ایک دوسرے  سے ملتی جلتی هے. یه گروه اور جماعتیں بھی اپنے عوام پر بھروسه کرتی هیں اور عوام کو هی طاقت کا سرچشمه قرار دیتی هیں.

ان گروهوں نے اسلامی تعلیمات کو اپنی سعادت و کامرانی کا زریعه قرار دیا هوا هے. ان استقامتی اور مقاومتی گروهوں اور جماعتوں کی  ایک اور مشترکه خصوصیت سامراج اور استعمار دشمن هے . یه سامراجی طاقتوں من جمله امریکه، برطانیه اور آل سعود جیسی طاقتوں کے خلاف  گھٹنے ٹیکنے کے لیے تیار نهیں. ان استقامتی گروهوں اور جماعتوں نے امریکه، برطانیه اور اسرائیل جیسے سامراجی  طاقتوں کے ناک میں دم کر رکھا هے. ان گروهوں کی استقامت نے سامراجی اور استعماری طاقتوں کوو غم و غصے میں مبتلا کر رکھاهے یه استقامتی طاقتیں اس وقت حمایت جنگ اور مشکلات میں ضرور هیں لیکن ان کا مستقبل  روشن و درخشنده هے کیونکه جو شخص یا گروه خدا پر بھروسه اور یقین  رکھتا هے  خدا اسکی مدد و نصرت فرماتا هے.

قرآن پاک میں واضح طور پر ارشاد هوتا هے؛ "بے شک جن لوگوں نے یه کها که الله همارا راب هے اور اسی پر جمے رهے  ان پر ملائکه یه پیغام لے کر نازل هوتے هیں که ڈرو نهیں اور رنجیده  بھی  نه هو  اور اس جنت سے مسرور هو جاؤ جس کا تم سے وعده کیا جا رها هے"۔

جاری ہے ۔۔۔

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری