اردو کی مشہور ناول نگار بانو قدسیہ کی پہلی برسی


اردو کی مشہور ناول نگار بانو قدسیہ کی پہلی برسی

اردو ادب کی بے مثال مصنفہ اور مشہور ناول نگار بانو قدسیہ کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق معروف ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ اور ناول نگار بانو قدسیہ 88 سال کی عمر میں گزشتہ برس 4 فروی کو لاہور میں انتقال کرگئیں تھیں۔

خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ بانو قدسیہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو فیروز پور متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئیں تھیں اور گورنمنٹ کالج لاہور سے اردو ادب میں ایم اے کیا جہاں ان کے شوہر اشفاق احمد ان کے ہم جماعت تھے، بعدِ ازاں انہوں نے اشفاق احمد سے شادی کی۔

بانو قدسیہ نے اردو کا مشہور ناول 'راجہ گدھ' تخلیق کیا جبکہ ’لگن اپنی اپنی‘، ’ایک دن‘ سمیت کئی دیگر شاہکار بھی تخلیق کیے۔

ناول نگاری کے علاوہ بانو قدسیہ نے ٹی وی کے لیے بھی لکھا جس میں 'آدھی بات' سب سے زیادہ مشہور ہوا جبکہ درجنوں ٹی وی پلے بھی تحریر کیے۔

انھوں نے کئی مشہور ناول اردو ادب کو دیے ان میں حاصل گھاٹ اور آسے پاسے وغیرہ شامل ہیں۔

بانو قدسیہ کے شوہر اور مشہور ادیب اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو انتقال کرگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری