بحرینی شہزادے کا دورہ اسرائیل


بحرینی شہزادے کا دورہ اسرائیل

صہیونی وزیر اطلاعات نے ایک بحرینی شہزادے کے دورہ اسرائیل کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق المنار نے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کی جانب سے صہیونیوں کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے ایک بحرینی شہزادے نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔

صہیونی وزیر اطلاعات "ایوب اقرا" نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ انہوں نے بحرینی شہزادے "مبارک آل خلیفہ" کہ جو اسرائیل کے دورے پر آئے ہیں، ملاقات کی ہے۔

اس صہیونی وزیر نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کو تقویت بخشنے کی خاطر ایک بحرینی شہزادے کیساتھ آشکار طور پر ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج پیر کے دن کینسٹ میں بحرینی شہزادے کی میزبانی کریں گے۔

صہیونی وزیر اطلاعات نے تل ابیب کا دورہ کرنے والے بحرین کے حکمران خاندان کے شہزادے کیساتھ اپنی تصویر کو بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیر اطلاعات کی بحرینی حکام کیساتھ یہ دوسری رسمی ملاقات تھی، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں بحرینی بادشاہ کے سفیر سمیر صادق البحارنہ نے ایوب قرا سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے بحرینی وفد کے دورے کا انکشاف صہیونی ٹی وی چینل 10 نے کیا تھا۔

آل خلیفہ کے وفد نے اس وقت اسرائیل کا چار روزہ دورہ کیا تھا اور صہیونی حکام کیساتھ ملاقاتوں کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس کا بھی دورہ کیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی میڈیا نے اس سے قبل بھی بعض عرب ممالک کے اسرائیل کیساتھ تعلقات معمول پر لانے پر مبنی درجنوں رپورٹس شائع کی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری