تہران: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عوامی عدالت اور پریس کانفرنس


تہران: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عوامی عدالت اور پریس کانفرنس

تہران کی امام صادق یونیورسٹی میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عوامی عدالت لگائی جائیگی جس میں ایران کے مایہ ناز قانون دان بھی شرکت کریں گے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران کی امام صادق یونیورسٹی میں کل منگل کو مقامی وقت کے مطابق 13:30 پر روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قانون دانوں کی عدالت لگائی جائیگی۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں راکھین کے روہنگیا مسلمانوں کو ’’روئے عالم کی مظلوم ترین اقلیت‘‘ قرار دے رکھا ہے۔ 

بنیادی انسانی حقوق تو دور کی بات انہیں تو خود کو ملک کا شہری کہلانے کا حق بھی حاصل نہیں ہے۔ میانمار غالباً دنیا کا واحد ملک ہے جو محض مذہبی عناد کی وجہ سے اپنے شہریوں کو شہری تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

میانمار میں جاری مسلم نسل کشی کو مدنظر رکھتے ہوئے تہران کی امام صادق ع یونیوسٹی میں قانون دانوں کا ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں پر ڈاھائے جانے والے مظالم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد دنیا کے عدالتی نظام تک میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی آواز کو پہنچانا ہے۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی امداد کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ظلم و جبر کی وجہ سے اب تک تقریباً ساٹھ ہزار روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں اور امدادی کارکنان کو صورتحال سنبھالنے میں دقت پیش آرہی ہے۔

یاد رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں شہریت ملنے کا حق حاصل نہیں ہے اور صدیوں سے وہاں رہائش پذیر ہونےکے باوجود انھیں وہاں غیر قانونی شہری تصور کیا جاتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری