تہران | کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی سفارت میں تقریب


تہران | کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی سفارت میں تقریب

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف "یوم یکجہتی کشمیر" کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانےمیں اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایرانی دانشوروں کیساتھ ساتھ عام لوگ بھی شریک ہوئے۔

ایران میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور آصف علی درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

آصف علی درانی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پرعزم ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے اجلاس میں  تہران یونیورسٹی کے متعدد دانشور بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر کشمیر کے متعلق پاکستانی وزیراعظم اور صدر کے الگ الگ بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری