آئی پی گیس منصوبے میں تاخیر | ایران نے پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا


آئی پی گیس منصوبے میں تاخیر | ایران نے پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیر تیل کا کہنا ہے کہ تہران نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے اسلام آباد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل 'بیژن نامدار زنگنہ' کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے خلاف پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کے حوالے سے قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر تیل نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے جبکہ ایران نے پاکستانی سرحد تک مکمل طور پر گیس پائپ لائن بچھا دی ہے۔

دوسری طرف پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن کا منصوبہ مکمل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیےعالمی پابندیاں بڑامسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے وقت پر گیس پائپ لائن مکمل کیا ہوتا تو اب تک پاکستان میں توانائی کے تمام مشکلات حل ہوچکے ہوتے۔

یاد رہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان اور ایران کے درمیان 2010 میں دستخط کیے گیے تھے۔

ایران سے پاکستان تک بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن صوبہ بلوچستان سے گزر کر ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنی حدود میں پائپ لائن مکمل کرلی ہے جبکہ پاکستانی حدود کے اندر یہ پروجیکٹ تاحال حکمرانوں کے انتظار میں ہے اور ایران سے عالمی پابندیاں ہٹنے کے باوجود اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری