تسنیم نیوز کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام "یوم یکجہتی کشمیر" کانفرنس/ تصویری رپورٹ


تسنیم نیوز کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام "یوم یکجہتی کشمیر" کانفرنس/ تصویری رپورٹ

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں خبررساں ادارے تسنیم کے تعاون سے پاکستان قونصلیٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک عالیشان کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہیں مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، بھارتی مظالم اور اس زمرے میں پاکستان کے موقف کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

تلاوت قرآن پاک سے آغاز ہونے والی اس باوقار تقریب میں مختلف مقررین نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اظہار خیال کیا۔

خصوصا پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری نے نہایت عمدگی اور تفصیل سے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔

ان کی تقریر کے ساتھ بڑی اسکرین پر چلنے والے سلائیڈ شو ان کے خطاب کو مزید قابل فہم بنا رہے تھے۔

علاوہ از ایں، ایرانی عوام کی سہولت کے لئے قونصل جنرل پاکستان کی تقریر ساتھ ساتھ فارسی زبان میں بھی ترجمہ کی گئی۔

واضح رہے کہ تقریب کے اہتمام میں کونسل آف آرٹ صوبہ خراسان رضوی نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

کونسل آف آرٹ خراسان رضوی کے سربراہ میثم مرادی بیناباج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے ہمیشہ سے مظلومین جہان کی دادرسی کی ہے اور مستقبل میں بھی اپنے آرمانوں پر استقامت کیساتھ عمل پیرا کریگا۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ ایرانی عوام ہنرمندوں کی میٹھی زبان کے توسط سے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔

اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے سابق رکن ڈاکٹر قاسم جعفری نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مسلمان عالم کے اتحاد اور اتفاق پر زور دیتے ہوئے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

سیمینار کے اختتام پر قونصلر جنرل عرفان محمود بخاری نے ترکی اور عراقی سفارتکاروں سمیت پاکستان اور ایران کے مختلف اہم شخصیات کے نمائندوں میں اعزازی شیلڈ پیش کیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری