امریکی حکام خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جنرل باقری


امریکی حکام خطے کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکی حکام  کی جانب سے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل محمد باقری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل باقری کا کہنا ہے کہ امریکہ سے خطے میں امن کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجودگی کا جواز بنا رہا ہے اگر خطے میں امن و استحکام پیدا ہوجائے تو امریکہ اپنی فوجیں نکالنے کے لئے مجبور ہوجائے گا۔

جنرل باقری کا کہنا ہے کہ خطے کے تمام ممالک باہمی صلاح و مشورے سے خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے جب دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہوگئی ہے اور عراقی اور شامی عوام اور حکومتوں نےداعش کے قبضہ سے اپنی سرزمین آزاد کرالی ہے، تو امریکہ نے داعش کو افغانستان منتقل کردیا۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پر جاری ہے اور ایرانی قوم 22 بہمن کو متحد ہوکر امریکی سازشوں کے خلاف اور اسلامی نظام کی حمایت میں آواز بلند کرےگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری