سعودی عرب کی لبنانی وزیراعظم کو دھمکی، ترکی سے دور رہے ورنہ سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا!


سعودی عرب کی لبنانی وزیراعظم کو دھمکی، ترکی سے دور رہے ورنہ سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا!

آل سعود نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ روابط اور قربتوں کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے  الاخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے ایک پیغام میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ روابط اور قربتوں کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد سعد حریری ترکی کے قریب ہوگئے ہیں اور اب سعودی عرب نے سعد حریری کو ترکی کیساتھ قربتوں پر سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد حریری کو ترکی کے ساتھ نزدیکی کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

الاخبار کا کہنا ہے کہ کسی پر یہ بات اب پوشیدہ نہیں ہے کہ آل سعود نے سعد حریری کو دورہ سعودی عرب کے دوران استعفی دینے پر مجبور کیا تھا اور اسے گرفتار بھی کیا جبکہ فرانس اور امریکہ کی وساطت سے اسے آزاد کیا گیا۔ 

الاخبار کے مطابق سعودی عرب کی سعد حریری کو حزب اللہ سے دور کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے اور سعودی عرب سے وطن واپسی کے بعد سعد حریری حزب اللہ کے قریب تر ہوگئے ہیں کیونکہ حزب اللہ نے سعد حریری کی وطن واپسی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اعظم کی سعودی عرب میں توہین کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی اور اسے لبنانی عوام کی توہین قرار دیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری