کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ عقیل حیدر زیدی


کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، علامہ عقیل حیدر زیدی

مشہد مقدس میں دفتر علامہ سید ساجد علی نقوی میں "یوم یکجہتی کشمیر" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی نے شملہ معاہدے، دوقومی نظریے اور بیانیہ لاہور کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کی تاریخ  اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیان کیا نیز بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں 7 لاکھ فوجیوں کی موجودگی میں 94 ہزار سے زائد شہیدوں،7 ہزار سے زائد قیدیوں اور 10 ہزار سے زائد عصمت دری کے واقعات کا ذکر کیا اور مظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور بھارتی جارحیت و سفاکیت کی بھرپور مذمت کی۔

دفتر علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسیٰ رضا نقوی نے "یوم یکجہتی کشمیر" کی مناسبت سے پارٹی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کشمیریوں کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے سے متعلق قرارداد پیش کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری