دمشق پر اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے میزائل حملے


دمشق پر اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے میزائل حملے

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں صہیونی فوج اور تکفیری دہشت گردوں نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں صہیونی فوج اور تکفیری دہشت گردوں نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

شامی فوج نے دمشق کے مضافات  میں اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے کیا گیا۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ فوج ملک کے دفاع کے لئے پوری طرح آمادہ ہے اور اس کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے میں شامی فوج کے ایک مرکز پر اسرائیل نے میزائل داغے تاہم شامی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

شام کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے ناکام بنانے کی طاقت رکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مغربی نواحی علاقے جمرایا میں واقع ایک دفاعی تحقیقاتی مرکز کو کئی مزائلوں سے نشانہ بنایا ہے تاہم مالی یا جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا چکا ہے۔

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے 9 جنوری کو بھی لبنان کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے دمشق کے علاقے القطیفہ پر بمباری کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ تکفیری دہشت گردوں نے بھی دمشق کے مضافاتی علاقوں پر مارٹر گولے داغے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری