روس اور لبنان کے درمیان مستقبل قریب میں فوجی تعاون کا معاہدہ متوقع


روس اور لبنان کے درمیان مستقبل قریب میں فوجی تعاون کا معاہدہ متوقع

روس اور لبنان جلد فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں تعاون کیلئے جامع لائحہ عمل  شامل ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیاہے جس میں وزارت دفاع کو معاہدے کے حتمی مسودے کیلئے لبنان کے متعلقہ حکام سے مذاکرات کااختیار دیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں دفاع سے متعلق معلومات کاتبادلہ، بین الاقوامی سیکورٹی کی صلاحیتوں کوبڑھانا ، انسداد دہشت گردی میں تعاون کو فعال بنانا، فوجیوں کی تربیت، فوجی مشقوں اور مسلح افواج کی تشکیل کے شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانا، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تجربات کا تبادلہ اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کیلئے طریقہ کار وضع کرنا شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری