کرزئی: امریکا اور پاکستان افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کے خواہاں/ پاکستان کی فوج اور خفیہ ایجنسیوں پر پابندی عائد کی جائے

افغانستان کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان افغانستان میں جنگ کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کررہے ہیں۔

کرزئی: امریکا اور پاکستان افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کے خواہاں/ پاکستان کی فوج اور خفیہ ایجنسیوں پر پابندی عائد کی جائے

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں رہا ہے۔

کرزی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان افغانستان میں جاری جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔ امریکہ افغانستان میں جنگ ختم ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ افغانستان میں امن قائم ہوا تو انہیں افغانستان سے نکلنا پڑے گا۔

کرزی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا چاہیں تو افغانستان میں امن قائم ہو سکتا ہے، لیکن یہ دونوں افغانستان میں جنگ ہی چاہتے ہیں۔ پاکستان افغانستان کی خارجہ پالیسی پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی ہونے نہیں دیا جائے گا۔

سابق صدر نے امریکی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ ایسا کرنے سے افغانستان میں امن قائم ہوسکتاہے۔

کرزی نے امریکی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے تمام دخالتوں سے واقف ہے لیکن وہ عمدا چشم پوشی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ کابل حکام افغانستان میں ناکامیوں کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری