اوغلو - روحانی ملاقات | ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات سے امریکہ اور اسرائیل سخت پریشان


اوغلو - روحانی ملاقات | ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات سے امریکہ اور اسرائیل سخت پریشان

ترک وزیرخارجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے تہران میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارےمیں تبادلہ خیال کیا۔ 

صدرحسن روحانی نے ایران اور ترکی کے درمیان قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک بالخصوص ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ، ایران کی علاقائی پالیسی کا اہم جز ہے۔

انہوں نے ایران اور ترکی کے مابین 30 ارب ڈالر کے تجارتی لین دین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے طے پانے والے معاہدوں پر عمل در آمد سے تہران اور انقرہ کے اقتصادی روابط مزید فروغ پائیں گے۔

ایرانی صدر نے خطے میں قیام امن بالخصوص شامی بحران کے خاتمے کے لئے روسی شہر سوچی میں گزشتہ دنوں منعقدہ شام کی قومی مذاکراتی اجلاس کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مشاورت اور تعاون کو جاری رکھنا ہوگا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے خطے میں ایران اور ترکی کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ سے امریکہ اور اسرائیل سخت پریشان ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری