سلامتی کونسل کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے،راجہ فاروق حیدر


سلامتی کونسل کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے،راجہ فاروق حیدر

 آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آزاد جموں و کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان مظفر آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر رہنے والی پانچ لاکھ کی آبادی کو ایک منظم سازش کے تحت پیچھے دھکیلنا چاہتا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری بہادر مسلح افواج شہری آبادی کی مدد سے ایسی جارحیت کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری