بنگلہ دیش کی سابق وزیراعطم کو پانچ سال کی سزا


بنگلہ دیش کی سابق وزیراعطم کو پانچ سال کی سزا

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پر جہاں خالدہ ضیا کو پانچ سال قید کی سزائے سنائی ہے وہیں خود انہوں نے اس الزام کو سیاسی قراردیتے ہوئے اس کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

بدعنوانی کے اس مقدمے میں خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے اور پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین طارق رحمان سمیت پارٹی کے کئی دیگر اعلی لیڈروں کو دس سال قید کی سزاسنائی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دوہزار ایک سے دوہزار چھے کے برسوں میں ان کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریبا ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

خالدہ ضیا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر شہروں میں صورتحال سخت کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور سیکورٹی فورس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں خالدہ ضیا کےحامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر جمعرات کو بیشتر اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری