سشما - سلمان ملاقات | بھارتی وزیرخارجہ کا سعودی دورہ اور کیا کیا رنگ لائے گا؟


سشما - سلمان ملاقات | بھارتی وزیرخارجہ کا سعودی دورہ اور کیا کیا رنگ لائے گا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی دورے کے دوران آل سعود کو اسرائیل کی پرواز کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے راضی کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان اور سشما سوراج کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی اخبار کے مطابق جنادریہ میلے میں شرکت کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسرائیل دوست نام نہاد خادمین شریفین سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر، معاون سیکریٹری خادم حرمین تمیم السالم، بھارت میں تعینات سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی اور سعودی عرب میں تعینات بھارتی سفیر احمد جاوید بھی موجود تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب، اسرائیل کی پرواز کیلئے سعودی حدود پر پابندی ہٹانے کے علاوہ بھارت اور اسرائیل کیلئے مزید سنہری مواقع فراہم کریگا جس کا دلال بظاھر آل سعود دیکھنے میں آرہی ہے۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری