پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے کابل سے اعلیٰ سطح کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لیے کابل سے اعلیٰ سطح کا افغان وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان وفد میں ڈپٹی وزیرخارجہ، ڈپٹی چیف این ڈی ایس، ڈی جی ملٹری آپریشنزاوراعلیٰ شخصیات شامل ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی، پاکستانی ڈی جی ایم او مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 فروری کو پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلااجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوا تھا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ دورے میں دہشت گردی اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان افغانستان ایکشن پلان برائے یکجہتی پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری