سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کا اضافہ

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے رواں سال ایک لاکھ 79ہزار 210 کی بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزارت حج کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں 5ہزار افراد کے اضافے کا عندیہ ظاہر کیاگیا تھا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری