عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت

آئی اے ای اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران فریقین نے ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت پر تاکید کی۔

عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یورپی یونین اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے ایک مشترکہ نشست میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت پر زور دیا ہے۔

 یورپی یونین اور عالمی ایٹمی ایجنسی کی چھٹی سالانہ نشست کے دوران دونوں فریقین نےجوہری سرگرمیوں کے شعبے میں موجودہ تعاون سے حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید فروغ دینے سےاتفاق کیا۔

اس بیان کے مطابق، یورپی یونین کی اعلی رہنما فیڈریکا موگرینی بحیثیت جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی چیف کوآرڈینیٹر اس معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے عالمی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری