امریکہ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں تعاون کرے، وزیرخارجہ پاکستان


امریکہ، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں تعاون کرے، وزیرخارجہ پاکستان

وزیر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں تعاون کرنا ہوگا کیونکہ اس سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کی روک تھام اور دہشت گردی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرخارجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کی روک تھام اور دہشت گردی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نیویارک کے خبررساں ادارے بلوم برگ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دونوں اطراف سے سرحد پر کوئی بھی آزادانہ نقل وحرکت کسی دہشت گردی کاباعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل میں معاونت کرے کیونکہ یہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت کی روک تھام کیلئے بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سرحد پر باڑ کی تنصیب اگلے سال کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بیس لاکھ سے زائد افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی قیام امن کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور امریکہ کو اس سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔ 

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال تقریباً چھ لاکھ افغان پناہ گزین اپنے ملک واپس گئے تھے جن کی بڑی تعداد پھرپاکستان آگئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری