مہدی-جنجوعہ ملاقات | شعبہ بینکنگ میں تعاون اور رابطہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت


پاکستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور پاکستان میں ایرانی سفارت کار مہدی ہنر دوست کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے طرف ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور دونوں ممالک کے مابین اچھے اور بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

مہدی ہنردوست نے حالیہ دنوں میں پاک ایران اعلیٰ سطحی اجلاس اور دوروں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن ہوگا۔

دوطرفہ ملاقات میں اقتصادی تعلقات میں بہتری کے لیے مربوط نظام پر زور دیتے ہوئے ایرانی وفد نے کہا کہ "شعبہ بینکنگ میں تعاون اور رابطہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔"

اس موقعے پر ایرانی سفارت کار نے کہا کہ ‘پاک ایران تعلقات میں اہم وجہ عوامی سطح پر وہ مشترکہ جذبات ہیں جو تاریخ ، اقدار اور ایمان سے جوڑے ہیں’۔

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان خطے میں امن اور اس کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا’۔

این ایس اے نے ایرانی سفارت کار کو ایران کے قومی دن پر مبارک باد بھی دی۔