ایران کی شاہراہوں پر پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں + تصاویر


ایران کی شاہراہوں پر پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں + تصاویر

تسنیم نیوز اور پاکستانی قونصلیٹ کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ایران کے شہر مشہد میں پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے گئے جو 5 فروری سے اب تک ان شاہراہوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم اور مشہد میں پاکستانی قونصلیٹ کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے ایران میں پہلی مرتبہ عوامی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

تسنیم نیوز اور پاکستانی قونصلیٹ نے جہاں سینما گھروں میں کشمیر بھارتی مظالم پر مبنی 80 منٹ دورانیہ کی فلم دکھائی گئی وہیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس سیمینار میں مشہد میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ایرانیوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کشمیر کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

تسنیم نیوز اور پاکستانی قونصلیٹ کی ہی کوششوں سے ایران کی شاہراہوں پر تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر کی حمایت میں بینرز آویزاں کئے گئے جو 5 فروری سے ابھی تک ان شاہروں کی زینت بنءے ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری