ویڈیو اور تصاویر | شام میں ایرانی خطاطی اور مصوری کے فن پاروں کی نمائش کا پُرجوش استقبال


ویڈیو اور تصاویر | شام میں ایرانی خطاطی اور مصوری کے فن پاروں کی نمائش کا پُرجوش استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے مصورین کا ایک گروہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کررہا ہے جس کا شامی عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جارہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی، پینٹرز، خطاط اور مصورین کی جانب سے تیار کردہ مختلف کتیبے عام نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جس کا پُرجوش استقبال کیا جارہا ہے۔

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران سے پہلے ایرانی فنکار  دمشق سمیت شام کے مختلف شہروں میں موجود تھے اور اس ملک کے مختلف شہروں میں اپنا فن کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ سیاسی بحران اور جنگ کی وجہ سے کچھ عرصہ یہ سلسلہ بند رہا تاہم دونوں ملکوں کے ثقافتی مراکز کی کوششوں سے اب ایک بار پھر دمشق ایرانی فنکاروں کے ہنر اور مصوری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی ماہرین نے خطاطی، مصوری اور دیگر کتیبے نمائش کے لئے رکھا ہے جس کا پُرجوش استقبال کیا جارہا ہے۔

دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد هادی تسخیری نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: شامی شہری ایرانی فنکاروں سے کافی متاثر ہیں، اس ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایرانی ہنرمندوں کے کام کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن مجید کے آیات کو نہایت خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے اور شامی شہریوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ ہر کوئی ایرانی خطاطی دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔

حسین شیرکوند نامی ایرانی ہنرمند کا کہنا ہے کہ شام میں اس قسم کے نمائش کا اھتمام دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت سے آشنا کرانے کے لئے ہے۔

خیال رہے کہ خطاطی ایک ایسا فن ہے جس میں حروف کو منفرد اور دلکش انداز میں لکھا جاتا ہے۔ مگر خطاطی کے خوبصورت نمونے دیکھنے والوں کو اس بات کا اندازہ شاید ہی ہو کہ اس کے پیچھے محنت اور مسلسل ریاضت کارفرما ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ایران میں خطاطی کا فن بہت ترقی پاچکا ہے۔ یہاں خط نستعلیق میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی کرائی جارہی ہے۔ ایران کے علاوہ ترکی، مصر اور پاکستان کے خطاط بھی اس شعبے میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری