مسئلہ فلسطین | بھارت کی عدم توجھی پر نتین یاہو کی تنقید، مودی کو رام اللہ لے کھینچی


مسئلہ فلسطین | بھارت کی عدم توجھی پر نتین یاہو کی تنقید، مودی کو رام اللہ لے کھینچی

بھارتی وزیراعظم نے آزاد فلسطینی ریاست کی ایسی صورت میں حمایت کا اعادہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ دورہ بھارت کے دوران مودی سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی حمایت میں ووٹ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو اپنے اسرائیلی ہم منصب نتین یاہو کے حالیہ دہلی دورے کے فورا بعد مشرق وسطی کا رخ کرچکے ہیں، نے فلسطینی صدر محمود عباس کیساتھ ملاقات کی ہے۔

مودی نے اس ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان مذاکرات کے ذریعے فلسطین کو خود مختار ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی فلسطین پہنچے ہیں جہاں انہوں نے مغربی کنارے کے شہر راملہ میں فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئےدوطرفہ تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی صدر سے ملاقات میں نریندر مودی نے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ فلسطین بات چیت کے ذریعے ایک آزاد اور خودمختار ریاست بنے۔

ہندوستان اور فلسطین کے درمیان فلسطین کے انفرااسٹرکچر کے لیے چار کروڑ ڈالر سے زائد کے چھ منصوبوں پر دستخط ہوگئے، ہندوستانی وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں فلسطین جلد ایک آزاد ملک بن جائے گا۔

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات میں فلسطین میں اسپتال، خواتین سینٹر، پرنٹنگ پریس اور اسکولوں کی تعمیر کے سمجھوتوں کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی فلسطین اور ہندوستان کی دوستی قائم رہی، فلسطینی عوام نے بہت سے چیلنجز کا دلیری اور بہادری سے ڈٹ کرمقابلہ کیا جب کہ ہندوستان مستقبل میں بھی ہمیشہ فلسطین کی ترقی کے سفر کی حمایت کرتا رہے گا۔

قبل ازیں نریندر مودی نے فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ یاسر عرفات میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ نریندر مودی پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں جنہوں نے فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری