تہران | 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کی عمومی نمائش + تصاویر


تہران | 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کی عمومی نمائش + تصاویر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی جانب سے 11 فروری کی عظیم الشان ریلیوں کے موقع پر 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل "قدر" کو عمومی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے 22 بہمن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے ریلیوں کے راستوں میں عمومی نمائش کیلئے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل "قدر" کو رکھا ہے۔

ان میزائلوں کو آزادی اور چمران نامی سڑکوں پر عمومی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔

اس میزائل کی صلاحیتوں کو ذیل میں ملاحظہ فرمائیں؛

- طول: 15.86 میٹر

- وزن: 17460 کلوگرام

- ایندھن: مائع

- قطر: 125 سینٹی میٹر

- مشن: زمین سے زمین - بیلیسٹک

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری