مقبوضہ کشمیر | بھائی کی شہادت کے بعد بہن کا بھی جنازہ نکلا/ ہزاروں شہریوں کی شرکت


مقبوضہ کشمیر | بھائی کی شہادت کے بعد بہن کا بھی جنازہ نکلا/ ہزاروں شہریوں کی شرکت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی بہن کا بھی جنازہ نکلا جس کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شوپیاںکے آووڈہ گاﺅں میں 20سالہ سائمہ وانی ، جو24جنوری کو فوج اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ کے دوران فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوجانے کے بعد گزشتہ شام سکمز میں دم توڑ بیٹھیں، کی نماز جنازہ میں آج ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

شرکاءجنازہ نے اس موقع پر آزادی کے مطالبے اور اسلام کے حق میں نعرے بلند کئے۔ عوام کی بھاری تعداد کے پیش نظر سائمہ کا جنازہ دو بار پڑھایا گیا۔

سائمہ 24جنوری کو جھڑپ میں شہید ہونے والے سمیر وانی کی بہن تھی۔

اطلاعات کے مطابق سائمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے شوپیاں اور پلوامہ اضلاع کے دوردراز علاقوں سے بھی لوگ آئے تھے۔

اس موقعے پر مشتعل نوجوانوں نے بھارت مخالف نعرے بھی بلند کئے۔ جنگجوں کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران پہلے ہی دو عام شہریوں کی ہلاکت بھی پیش آئی تھی اور دو خواتین بھی زخمی ہو گئیں تھی جنہیں علاج و معالجہ کے لئے سرینگر کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور آج علاج و معالجے کے دوران سائمہ نامی لڑکی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھیں۔

سائمہ کی موت کی خبر سن کر شوپیان میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سایمہ کے گھر پر دن بھر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری