تصویری رپورٹ | انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویں جشن سالگرہ پر کشمیر بھر میں تقاریب کا انعقاد


تصویری رپورٹ | انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویں جشن سالگرہ پر کشمیر بھر میں تقاریب کا انعقاد

انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں جشن سالگرہ کے موقع پر ایران بھر کے ساتھ ساتھ کشمیر کے گوشہ و کنار میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سب سے بڑی تقریب وسطی صوبہ لداخ کے کرگل میں منعقد ہوئی جہاں انقلاب اسلامی ایران سے گہری محبت و عقیدت رکھنے والے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام راحل امام خمینی  (رح) کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کرگل کے گوشہ و کنار میں آج انقلاب اسلامی ایران کے 39 ویں جشن سالگرہ پر بڑی بڑی تقاریب منعقد ہوئیں اور گوشہ و کنار سے ریلیاں برآمد ہوئی۔ تقاریب میں کرگل بھر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام دانشور اور مفکرین اسلام نے انقلاب اسلامی ایران کے اہداف اور مقاصد بیان کئے ساتھ میں امام راحل امام خمینی رحمۃ اللہ کے خدمات کو تفصیل سے بیان کرکے اس عظیم الشان قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تقاریب اور ریلیوں میں اسلام دشمن، انقلاب دشمن اور ایران دشمن عناصر بالخصوص امریکہ اسرائیل کے خلاف زوردار احتجاجی مظاہرے ہوئے اور انقلاب اسلامی کے ساتھ ساتھ رہبر عظیم سے بھر پور حمایت کا عزم دہرایا گیا۔ کرگل بھر میں اکثر تقاریب کا اہتمام امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے کیا تھا۔

درایں اثناء کشمیر کے تمام مذہبی جن میں اتحاد المسلمین جموں و کشمیر، انجمن شرعی شیعیان، ایجوکیشن ٹرسٹ کشمیر، شیعہ فیڈریشن جموں، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل، انجمن صدائے حسین کشمیر سمیت کئی تنظیموں نے انقلاب اسلامی ایران کی 39 ویں سالگرہ پر تمام امت مسلمہ بالخصوص ایرانی قوم کو تبریک و تہنیت پیش کی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری