محمود عباس مشرق وسطیٰ کے حالات پر گفتگو کرنے روس پہنچ گئے


محمود عباس مشرق وسطیٰ کے حالات پر گفتگو کرنے روس پہنچ گئے

فلسطینی صدر مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیلئے ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

وہ آج پیر کے روز صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں سمیت فلسطینی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری