جشن انقلاب | کثیر تعداد میں شرکت پر امام خامنہ ای کا قوم کو خراج تحسین


جشن انقلاب | کثیر تعداد میں شرکت پر امام خامنہ ای کا قوم کو خراج تحسین

شمسی سال 22 بہمن انقلاب اسلامی کے سالگرہ کے موقع پر ملک بھر ایرانی قوم سڑکوں پر نکل آئی اور اسلام اور ایران کے دشمنوں کو سرسخت پیغام دیا جس پر امام خامنہ ای نے پوری قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے 22 بہمن اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی عوام کی طرف سے ملکی سطح پر ریلیوں میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: "ایرانی عوام نے آج اپنے پختہ عزم و بصیرت کے ساتھ دشمنوں کو مضبوط، محکم اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

امام خامنہ ای نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم نے 22 بہمن کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ انقلاب اسلامی زندہ ہے اور اپنے اصلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زور دیا کہ وہ پختہ عزم و بصیرت میں عوام سے پیجھے نہ رہیں اور ان کی خدمت کو انقلابی جذبہ اور جہادی عمل کے ساتھ انجام دیں اور انقلاب اسلامی کا بھر پور دفاع کریں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مستقبل، ایران کی بصیر اور بیدار قوم سے متعلق ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری