تصاویر | انقلاب اسلامی کی 39ویں سالگرہ پر میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

انقلاب اسلامی کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایرانی سفیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

تصاویر | انقلاب اسلامی کی 39ویں سالگرہ پر میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انقلاب اسلامی کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے جہاں ایران بھر میں ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا وہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کرکے امام خمینی کی با بصیرت قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسی ضمن میں میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ ساتھ سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی اور پاکستان کی دیگر اعلیٰ سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستانی حکام نے اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان مزید قربتیں بڑھانے پر تاکید کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری