مسلمانوں کی ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی قدردانی جبکہ کشمیر و فلسطین جیسے مسائل مغربی دباو کے باعث تاخیر کا شکار


مسلمانوں کی ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی قدردانی جبکہ کشمیر و فلسطین جیسے مسائل مغربی دباو کے باعث تاخیر کا شکار

اگرچہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے آئے ہیں لیکن اقوام متحدہ دہائیوں سے مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کشمیر و فلسطین کو مغربی ممالک کے دباو کے باعث حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدارامن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصرمشن میں توسیع ناگزیرہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پرقابوپانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سےبڑاشراکت دار ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کارکردگی پر ہمیشہ سے مسلمانوں کی انگلی اٹھی ہے کیونکہ یہ تنظیم اقوام جہاں کی نہیں بلکہ چند ایک مغربی طاقتوں کے اشاروں پر ناچتی ہے۔

مسلمانوں کے دیرینہ اور اہم ترین مسائل کشمیر اور فلسطین کے علاوہ اب روہنگیا مسلمانوں کا سنگین مسئلہ اقوام متحدہ کی جانب سے کسی ٹھوس اقدام کے منتظر ہیں لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ بعض مغربی ممالک کے مفاد میں ہی فیصلے لیتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری