چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کرنے پاک آرمی چیف کابل پہنچ گئے


چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کرنے پاک آرمی چیف کابل پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیفس جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسینٹ کام، کمانڈرامریکی مشن سمیت افغان آرمی چیف بھی چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

اے آر وائی کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست اور ترک سفیر ایشان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی، جس میں‌ خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

ملاقات میں دونوں برادر اسلامی ممالک میں سماجی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری