امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص/ پاکستان کو عزت و وقار چاہئے


امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص/ پاکستان کو عزت و وقار چاہئے

واضح رہے کہ پاکستانی حکام نے امریکیوں کی جانب سے تند و تیز لہجہ استعمال کرنے پر تاکید کیساتھ کہا ہے کہ اسلام آباد کو واشنگٹن کی امداد نہیں بلکہ عزت و وقار چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کے لیے 351 ملین ڈالرز مختص کردیے۔ ڈائریکٹر غیر ملکی فنڈنگ ہری شاستری کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی امداد 80 ملین ڈالرز ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان کی امداد میں کمی کردی۔

غیر ملکی فنڈنگ ڈائریکٹر ہری شاستری نے امداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انتہائی اہم سیکیورٹی پارٹنرہے لہٰذا 80 ملین ڈالرز کی سیکیورٹی امداد دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف ناکافی اقدامات کا الزام لگا کر امداد روکنے کی دھمکی دی تھی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی حکام پاکستان کو سیکورٹی مد میں دی جانے والی امداد کو بھیک سمجھ کر دے رہے ہیں جبکہ پاکستان حکام نے بارہا تاکید کی ہے کہ اسلام آباد کو واشنگٹن کی امداد نہیں بلکہ عزت و وقار چاہئے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی حکام یہ رقم وصول کرکے خلاف معمول عوام بالخصوص قبائل کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرتے ہیں یا حسب سابق اپنے بینک اکاونٹس کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری