دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی، مسعود خان


دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی، مسعود خان

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی مزاحمتی تحریک نہیں چل رہی بلکہ وہاں کے نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے باہر نکلے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی مزاحمتی تحریک نہیں چل رہی بلکہ وہاں کے نہتے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے باہر نکلے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت انہیں آزادی کے حق سے محروم نہیں کر سکتی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔

سیمینار سے عبدالخالق وصی، ناصر حسین ڈار، یاسین آزاد ایڈووکیٹ، سینیٹر سلیم ضیا، ارشد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صدر نے امن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور صحت عامہ، تعلیم اور ترقیاتی شعبے میں کی جانیوالی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری