سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر یمنی میزائل حملوں کا سلسلہ بدستور جاری


سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر یمنی میزائل حملوں کا سلسلہ بدستور جاری

یمنی فوج نے زلزال-2 میزائل سے صوبہ الجوف کے الہاشمہ علاقے پر مفرور صدر عبدربه منصور ہادی کے حامیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ البیضاء کے علاقے العلم میں یمن کے مستعفی صدرعبد ربه منصورہادی کے آلہ کاروں اور دہشتگرد گروہ القاعدہ کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرحملے کئے جن میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب یمن پر سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تازہ ترین بمباری میں 9 یمنی من جملہ 5 خواتین شہید ہوئے ۔

گذشتہ تین برسوں سے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ و برباد کردیا ہے ۔ اس غیر منصفانہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اسے یمن کی جنگ میں ذلت و رسوائی اور شکست کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

  گذشتہ تین برسوں میں یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری