قدس بریگیڈ کا سوشل میڈیا پر کوئی چینل، گروپ یا نیوز سائٹ نہیں ہے


قدس بریگیڈ کا سوشل میڈیا پر کوئی چینل، گروپ یا نیوز سائٹ نہیں ہے

سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس فورس کا سوشل میڈیا پر کوئی چینل، گروپ، پیج یا نیوز سائٹ موجود نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سوشل میڈیا پر چینلز اور پیجز کی فعالیت کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس بریگیڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے تسنیم کو بتایا کہ اس فورس کا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی چینل، پیج یا نیوز سائٹ موجود نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بعض محب وطن ایرانی قدس بریگیڈ کے مختلف عناوین یا اس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا نام سوشل میڈیا پر اپنے چینلز یا پیجز کیلئے استعمال کرتے ہیں جو ان کی اس فورس کیساتھ محبت پر دلالت کرتی ہے یا یہ کہ وہ اپنے چینلز کے ممبران کو بڑھانے کیلئے ایسے ناموں کا استعمال کرتے ہیں جبکہ ان چینلز کے ممبران کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔

قدس بریگیڈ کے اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ان پیجز، گروپس یا چینلز جن میں سے اکثر ٹیلگرام پر موجود ہیں، کا قدس بریگیڈ کیساتھ کسی قسم کا رسمی یا غیر رسمی تعلق نہیں ہے، تمام محب وطن ایرانیوں سے مطالبہ ہے کہ ان جیسے عناوین کے استعمال سے پرہیز کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری