جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتے ہیں، از سرنو مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عراقچی


جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتے ہیں، از سرنو مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عراقچی

اعلی ایرانی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتا ہے جبکہ از سر نو مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی مذاکرات کار عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے بارے میں ایران کا موقف شفاف ہے ہم جوہری معاہدے کی پاسداری چاہتے ہیں۔

 عراقچی نے بدھ کے روز تہران میں اپنے روسی ہم منصب 'سرگئی ریابکوف' کے ساتھ ملاقات میں جوہری معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں از سرنو مذاکرات نہیں کرے گا۔

عراقچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور جوہری معاہدے پر ٹرمپ کی رکاوٹوں اور دھمکیوں کی بنا پر روس اور ایران کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس جوہری معاہدے کے اہم حامیوں میں سے ایک ہے اور ہمیں امید ہے کہ باہمی تعلقات کے ساتھ دونوں ممالک کے مفادات کو فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور چین کا موقف بہت ہی واضح ہے اور اس پر از سر نو مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں جس کا کوئی اضافی یا کمی کے بغیر نفاذ ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی ممکن ہی نہیں ہے۔

عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقن کو اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرنا چاہیئے ورنہ وہ اپنی خلاف ورزیوں کے تباہ کن نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری