انتہاپسند امریکی طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کرکے 17 کو ہلاک کردیا


انتہاپسند امریکی طالبعلم نے اسکول میں فائرنگ کرکے 17 کو ہلاک کردیا

امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی اسکول میں 19 سالہ طالبعلم نے اپنے ساتھی طالبعلموں اور اساتذہ پر فائرنگ کرکے 17 کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں پیش آنے والے واقعے میں مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر ہے تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسکول سے 17 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

دوسری جانب مقامی پولیس نے بتایا کہ گرفتار مشتبہ ملزم 19 سالہ نکولس کروز ہائی اسکول کا سابق طالبعلم تھا جسے انتظامیہ نے بعض مذموم حرکتوں کی وجہ سے بے دخل کردیا گیا تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسکول کے اندر گھس کر الارم بجایا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور تب طالبعلموں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم نے اے ایف 15 خود کار ہتھیار استعمال کیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سائنسی بنیاددیوں پر تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔

نشریاتی ادارے سی سی این کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہستپال منتقل کردیا گیا تاہم بیشتر کی حالات تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ بھگدڑ مچ جانے کے بعد ملزم نے اسکول کے اندورنی حصے میں فائرنگ کرکے تقریباً 12 طالبعلموں کو ہلاک کیا او ر پھر باہر آکر گلی کے کنارے پر کھڑے تین افراد پر بھی فائرنگ کر ڈالی۔

مقامی پولیس کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج دو طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاسکے اور انتقال کر گئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری