شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی


شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے جبکہ عدالت نے استغاثہ کے 4 گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کر رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آج 19ویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان نے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز برطانیہ میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت شدید خراب ہے اور کچھ میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا ہے کہ اس موقع پر مریضہ کے شوہر کا ان کے ساتھ ہونا بہتر ہے۔

ملزمان کی جانب سے درخواست 19 فروری سے دو ہفتوں کےلئے حاضری سے استثنا کےلئے دائر کی گئی ہے اور عدالت نے اس پر بحث کےلئے نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری