ہم رہیں گے جبکہ بحرینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصبوں کو جانا ہو گا، 14فروری تحریک


ہم رہیں گے جبکہ بحرینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے غاصبوں کو جانا ہو گا، 14فروری تحریک

بحرین کی 14 فروری نامی تحریک کے نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں نہ ہی ہٹیں گے، ہم کمزور نہیں ہیں، ہم رہیں گے جبکہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے دشمنوں کو جانا ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کی 14 فروری نامی تحریک کی کال پر اس ملک کے مختلف علاقوں میں عوام پرجوش انداز میں سڑکوں پر نکل آئی اور آل خلیفہ حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی۔

واضح رہے کہ 14 فروری تحریک کے ترجمان نے ایک پیغام میں 14 فروری کی انقلاب کی ساتویں سالگرہ پر بحرینی عوام کو سڑکوں پر منانے کی اپیل کی تھی اور اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم اور آپ رہیں گے، ہم کمزور نہیں ہوں گے، ہم اپنے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم دھوکہ نہیں کھائیں گے، ہم باقی رہیں گے۔

بحرین کی شاندار انقلابی تحریک کی ساتویں سالگرہ کو بحرینی عوام نے اس تحریک کے شہداء کی یاد اس متحدہ نعرے کہ "ہم رہیں گے" کے ساتھ منائی۔

واضح رہے کہ بحرین میں اپنے جمہوری حقوق اور سماجی انصاف کے لئے چلائی گئی مطالباتی تحریک کو سات سال گزر چکے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے اس تحریک کو کچلنے کے باوجود یہ تحریک اب بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 14 فروری تحریک کے بیان میں کہا گیا تھا کہ آل خلیفہ سمجھتے تھے کہ عوام جلد تھک کر ہار مان لیں گے اور مایوس ہو کر اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں گے لیکن ہماری امیدیں اب بھی جوان ہیں، مایوسی تو حکمرانوں کو ہوئی کہ عوام اب بھی بیدار ہے اور سراپا احتجاج ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری