ایرانی صدر تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے


ایرانی صدر تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

مہرآباد بین الاقوامی ہوائے اڈے پر سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر علی اکبر ولایتی اور سنیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ڈاکٹر حسن روحانی کے صدر کو رخصت کیا۔

واضح رہے کہ سیاسی اور اقتصادی  ماہرین کا اعلی سطحی وفد ایرانی صدر  کے ہمراہ  ہے جن میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر تیل بیژن زنگنہ، وزیر مواصلات عباس آخوندی، وزیر صنعت و تجارت محمد شریعت مداری اور صدارتی چیف آف اسٹاف محمد واعظی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر پہلے حیدرآباد دکن جائیں  گے جہاں وہ مسلم کمیونٹی کی اعلی شخصیات، ثقافتی اور مذہبی مراکز کے دورے اور حیدرآباد میں موجود ایرانی شہری اور طلبا سے ملاقاتیں کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ہفتہ کے روز صدر اسلامی جمہوریہ ایران کا باضابطہ استقبال کیا جائے گا اور اس حوالے سے نئی دہلی میں پرتپاک تقریب استقبالیہ منعقد ہوگی۔

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے نجی شعبوں کی مشترکہ کانفرنس بھی ہوگی جس میں دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری