امریکا خطے میں بے بیناد پروپیگنڈا کررہا ہے، علاقائی ممالک کو ہوشیار رہنا ہوگا، بہرام قاسمی


امریکا خطے میں بے بیناد پروپیگنڈا کررہا ہے، علاقائی ممالک کو ہوشیار رہنا ہوگا، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں بے بیناد پروپیگنڈا کررہا ہے لہذا خطے کے تمام ممالک کو ہوشیار رہنا ہوگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بہرام قاسمی نے خطے میں دہشت گردی کے فروغ اور عدم استحکام  کے امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام علاقائی ممالک کے مفاد میں نہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کرکے خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے علاقائی ممالک کو ایران کے اثر و رسوخ سے ڈرانے کی بے بنیاد کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے حالانکہ ایران نے خطے میں امن کے حوالے سے سب سے زیادہ اقدامات اٹھائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے لئے خطے میں پائدار امن نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی ممالک کو امریکہ کے گمراہ کن پروپیگنڈے کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے اور امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے سے گریز کرنا چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری