"ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر دھماکہ خیز مواد میں نے نصب کیا تھا"، سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف


"ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر دھماکہ خیز مواد میں نے نصب کیا تھا"، سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف

امریکی سی آئی اے کے سابق افسر نے ہسپتال میں بسترِ مرگ پر سب سچ بتا دیا کہ 9/11 کی واردات میں اس نے خود ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے طیارے خالی اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑائے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے امریکی سائٹ "یور نیوز وائر" کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے سابق افسر "میلکم ہورڈ" نے ہسپتال میں آخری سانس لینے سے قبل سب سچ بتا دیا کہ 9/11 کی واردات میں اُس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔

انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ جو طیارے اس واردات میں استعمال ہوئے، وہ سب ریموٹ کنٹرولڈ اور خالی تھے اور ان طیاروں کے سگنل ریسیور بھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں کی پانچ مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے تھے، جن کا مقصد طیاروں کے سمت کا تعین کروانا تھا۔ اور سی آئی اے کی پینٹاگون ہیڈکوارٹر عمارت کے جس حصہ میں یہ سب واردات پلان کی گئی، اسی بلاک میں بھی طیارے کا ایک ٹریفک ریسیور نصب کیا گیا تھا کہ کہیں اس عمارت سے کبھی کوئی ثبوت لیک نہ ہو سکے۔

ذیل میں اس خبر کے لنک میں خبر اور ویڈیوز ہیں، وہ واقعہ جس کو جواز بنا کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہا گیا اور اب تک بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

CIA Agent Confesses On Deathbed: ‘We Blew Up WTC7 On 9/11’

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری